تازہ ترین  

امانت راہی نے رائٹربائواصغرکا لکھا گیت’’رکشے دی لائی میں بریک‘‘ ریکارڈکروادیا
    |     5 months ago     |    شوبز

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف فوک گلوکارامانت راہی نے اپنے نئے گیت ’’رکشے دی لائی میں بریک سوہنیے ‘‘ کی ریکارڈنگ گلشن سٹوڈیو شیخوپورہ میں مکمل کرلی ہے ، گیت کی خوبصورت ومنفردشاعری معروف رائٹرباؤاصغرعلی نے لکھی ہے، اس گیت کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغازبہت جلدملک بھرکے خوبصورت مقامات پرکردیا جائے گا، جس میں نامورومعروف فنکار حصہ لیں گے،ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے گلوکارامانت راہی نے بتایا کہ ایک عرصے کے بعد باؤاصغرعلی کے لکھے ہوئے گیت کی ریکارڈنگ کروائی ہے،جس کے بول ہمارے کلچر کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کے ماضی میں گائے ہوئے گیت’’مزاراں اتے جا کے دیوے اسیں بالدے رئے‘‘نے ملک بھرمیں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی ،امیدہے کہ یہ نیا گیت بھی عوام کی پسندآئے گا اور ان کی امیدوں پر پورا اترے گا۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved