تازہ ترین  

المصطفے پبلک سکول ڈیرہ مراد جمالی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
    |     3 months ago     |    اہم خبریں
المصطفے پبلک سکول ڈیرہ مراد جمالی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سےسکول کے چٸرمین اور نصیرأباد ویلفٸرسوساٸٹی کے صدر عادل ابڑوکی زیر صدارت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا نظامت کے فراٸض نجیب الرحمن پندرانی صاحب نے سرانجام دیے تقریب کا أغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد طلبا نے نعت رسول مقبولﷺ اور ۔ملی نغمے پڑھے ۔عادل ابڑو نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دن
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ، کشمیر دراصل تقسیم ہند کا ایسا حل طلب مسئلہ ہے، جو بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی و ظلم و ناانصافی کے باعث تاحال حل نہیں کیا جا سکا اس دوران کشمیری مسلمانوں نے آزادی کشمیر اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے لاتعداد قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے،
کشمیر ایسا مسئلہ ہے جو نہ صرف کشمیریوں کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی یہ شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

اکیس جنوری 1990ء میں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف سرینگر اور دیگر شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر آئے تو بھارت کی درندہ صفت فوج نے نہتے کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنا کر درجنوں شہریوں کو شہید کر دیا
کشمیر کی تاریخ میں ایک ایسا موقع تھاجب اتنی بڑی تعداد میں کشمیریوں نے منظم ہوکر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور فوجی تسلط کے خلاف اعلان کر دیا۔

اس طرح اس دن کو منانے کا آغاز بھی 1990ء کو ہی کشمیریوں کے ساتھ زبردست یکجہتی کا مظاہرہ کرکے کیا گیا۔ملک گیر ہڑتال ہوئی اور ہندوستان سے کشمیریوں کو آزادی دینے کا مطالبہ کیاگیا۔ اس دن جگہ جگہ جہاد کشمیر کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگیں گئیں۔
اس دن کو ہر برس سرکاری طور پر منایا جاتا ہے۔پورے ملک میں سرکاری تعطیل ہوتی ہے ۔

واضح رہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر ہندوستان کے زیرِ تسلط کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے ہمدردی،حمایت اور تعاون کا ثبوت ہے، جسے 2 دہائیوں سے زائد عرصہ سے منایا جا رہا اور ان شا اللہ کشمیرکی أزادی تک یہ جدوجہدجاری رہیگی ۔
اس سے قبل محترم مزمل حسین گولہ اور محترم نصیب اللہ صاحب نے بھی تقریب سے خطاب کیا





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved