تازہ ترین  

شیخ رشید سستی شہرت کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات لگارہے ہیں۔
    |     1 week ago     |    اہم خبریں
کراچی (نامہ نگار) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ شیخ رشید پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف زہر اگلنے کی بجائے اپنی زبان کو لگام دیں ، شیخ رشید بلاول کے خلاف بول کر سستی شہرت حاصل کررہاہے۔ موجود ہ حکومت نے ہمارے قائدین کے خلاف سازشوں کو اپنا منشور بنا لیا ہے، جس کی تکیمل کے لیے شیخ رشید جیسے سیاستدانوں کو کھلا چھوڑ دیاگیاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پی واے او کے صوبائی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول سیاسی نابالغ نہیں بلکہ سیاست میں شیخ رشید جیسے سیاستدانوں کا وہ باپ ہے ،شیخ رشید بلاول کے خلاف بیان دیکر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس ملک کی 22کروڑ عوام بلاول بھٹو کو ملکی بقاء و سلامتی کے لیے ضروری سمجھتے ہیں ،اور ہم اپنے قائد بلاول بھٹو کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے ہم پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جس نے کبھی بھی عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم پیپلز پارٹی کا عوام کو تحفہ ہے جس کے دفاع کے لئے آخری دم تک لڑیں گے، تیمور علی مہر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مقدم جانا اور عوامی خواہشات کو ترجیح دی، اور اپنی قوم کو ہمیشہ ریلیف دیا ، دنیا بھر میں حکومتیں اپنی عوام کے لیئے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیئے سہولیا ت فراہم کرتی ہیں جبکہ ہمارے ملک میں یہ واحد حکومت ہے جس کو عوام کے مفاد اور احساسات سے کوئی غرض نہیں ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے کے بعد اب عوام کو دینی فرائض میں ادائیگی کے لئے بھی مشکلا ت کا شکا رکردیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حج اخراجات میں اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے حکومت فوری طور پر اس اضافے کو واپس لے اور حج پالیسی کو اپنی پرانی شکل میں بحال کرے، انہوں نے کہا کہ سیلیکٹد حکومت نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولے ہیں ، عمران خان عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے بلکہ یہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے لیئے اقتدار میں آئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام اس وقت بلاول بھٹو کی جانب دیکھ رہی ہیں کیونکہ عوام کی ساری امیدیں اس وقت بلاول بھٹو سے جڑی ہوئی ہیں اور وہ یہ جانتے ہیں کہ بلاول ہی ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved