تازہ ترین  

نوجوان نسل میں ابھی بھی کشمیریوں کی آزادی کا خون رگو میں دوڑتا ہے ، رانا محمد فاروق خان
    |     3 months ago     |    اہم خبریں

کشمیر پاکستان کا حصہ بن کے رہے گا ، سید تنویر عاشق بخاری 

لودھراں (نمائندہ خصوصی) ملک بھر کی طرح لودھراں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ تفصیل کے مطابق نیو اسٹیڈیم لو دھراں میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لودھراں اور پوٹینشل گروپ آف کرکٹ آرگنائیزرز لودھراںکے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کرکٹ میچ کھیلا گیا ۔ میچ کریسنٹ کرکٹ کلب احمد پور اور پرنس کرکٹ کلب لودھراں کے درمیان ہوا ۔ کریسنٹ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پرنس کرکٹ کلب نے مقرر ہ اوورز میں 197رنز بنائے ۔ شعیب بلال 62رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔کریسنٹ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 150رنز بناسکی ۔ مجاہد خان ، شعیب بلال ، محمد نوید اور حسن یٰسین نے دودو وکٹ حاصل کیں ۔اسطرح پرنس کرکٹ کلب نے یہ میچ 97رنز سے جیت لیا ۔ شعیب بلال مین آف دی میچ مقرر ۔میچ کے اختتام پر کشمیریوں کے لیے دعا کی گئی اور ہاتھوں سے زنجیر بنائے گئی ۔ میچ کے مہمان خصوصی صدر پنجانب ٹیچر یونین لودھراں رانا محمد فاروق خان ، مجیب الرحمن ، سید تنویر شاہ ،راؤ وکیل ، سلطان اور عبدالرحمن تھے ۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ رانا محمد فاروق کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں ابھی بھی کشمیریوں کی آزادی کا خون رگو میں دوڑتا ہے۔ملک مجیب الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر ی آزادی سے زندگی جئیے گے۔  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved