تازہ ترین  

ڈسکہ میں بھی یوم کشمیر ملی جذبہ سے منایا گیا
    |     3 months ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(وائس آف ڈسکہ رپورٹ)ملک بھر کی طرح شہر اور نواح میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبہ سے منایا گیا متحدہ کشمیر یکجہتی کونسل ڈسکہ کے زیراہتمام میلاد چوک میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی ، سماجی، مذہبی، کاروباری، صحافتی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ عبدالغفار، جماعت اسلامی کے رہنماؤں قاری شکیل الرحمن، محمدافضل لون، جماعۃ الدعوۃ کے رہنما امتیازاحمد چیمہ، جماعت اہلسنت کے رہنماؤں قاری احسن رضا، مولا فاضل صابری، جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں مولانا محمد ایوب خان، حافظ طیب خاں، سینئر صحافی رانا غلام مصطفیٰ،محمدامین رضا ،سماجی رہنما تنویراحمد مغل، ماہر قانون محمدانور مغل، تاجر رہنماشیخ عابد حسین ودیگر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورکشمیری مسلمانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا بعدازاں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میلاد چوک تا ریسٹ ہاؤس چوک ریلی نکالی گئی جس کے اختتام پر شہدائے کشمیر اور ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعاکی گئی 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved