تازہ ترین  

حلقہ ارباب ذوق لاہور کے زیراہتمام " ہمارے ذرائع ابلاغ اور صحت زبان" کے عنوان پر مباحثے کا انعقاد
    |     6 months ago     |    گوشہ ادب
لاہور (آپکی بات ڈاٹ کام) اتوار،03فروری2019، کی شام حلقہ اربابِ ذوق ،لاہور،حالیہ سیشن کا45واں اجلاس سیکرٹری حلقہ عقیل اختر اور جوائنٹ سیکرٹری بابرریاض نے پاک ٹی ہاؤس، لاہور میں منعقد کرایا ۔ ’’ہمارے ذرائع ابلاغ اور صحتِ زبان‘‘ کے عنوان سے سجائے گئے اِس مباحثے کی صدارت ڈاکٹرخواجہ محمدزکریا نے کی اور محرکِ بحث عاطف خالد بٹ تھے ۔بابر ریاض کی پیش کردہ گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کے بعدِ صاحبِ صدارت نے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے محرک بحث عاطف خالد بٹ کو اپنا مضمون ’’ہمارے ذرائع ابلاغ اور صحتِ زبان ‘‘ پیش کرنے کی دعوت دی۔مضمون کے بعدصاحبِ صدارت کی طرف سے حاضرین کوموضوع اور مضمون کے تناظرمیں گفتگوکی دعوت دی گئی۔ گفتگو میں حصہ لینے والوں میں ڈاکٹر امجد طفیل ، علی اصغرعباس، سلیم سہیل، جاوید قاسم، فرحان خان، افتخار مترا، خالد رامے، احمد صابر، حیدرعدیل، سجاد جعفری، قاضی ارشد بھٹی، شہزاد تابش، اخترمرزاوغیرہ شامل تھے۔حاضرین کی گفتگوکے بعد عاطف خالد بٹ نے بحث سمیٹتے ہوئے مائیک صاحبِ صدارت کے حوالے کیا جنہوں نے صدارتی تاثرات پیش کیے ۔آخرمیں سیکرٹری حلقہ کی جانب سے صاحب صدارت،محرکِ بحث اور حاضرین سے اظہارِتشکر کے ساتھ ہی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved