تازہ ترین  

فری لانسنگ کیا ہے اور بطور فری لانسر گھر بیٹھے کس طرح پیسے کمائے جاسکتے ہیں ؟
    |     4 months ago     |    سائنس و ٹیکنالوجی
What is freelancing? How to make money as a home based freelancer.
آپ نے فری لانسنگ کا لفظ یقینا کئی بار سنا ہوگا اور ہوسکتا ہے آپ میں سے بہت سے احباب بطور فری لانسر کام کر رہے ہوں گے لیکن جو احباب اس حوالے سے جاننے کے خواہشمند ہیں میری یہ تحریر ان کے لیے تحفہ ہے۔ آپکی بات ڈاٹ کام کی جانب سے ایک نیا سلسلہ ( آئیے گھر بیٹھے بغیر انویسٹمنٹ کے پیسے کمائیں)
Let's earn money at home with no investment.
شروع کیا جارہا ہے اور یہ اس سلسلے کی پہلی تحریر ہے۔ اس سلسلے کو شروع کرنے کا مقصد تیز ترین انٹرنیٹ کے دور میں گھر بیٹھے پیسے کمانے کے لیے ٹپس فراہم کرنا یے۔ سوشل میڈیا پر روزانہ کئی کئی گھنٹے ضائع کرنے کی بجائے اس وقت کو قیمتی بنانے کے لیے یہ سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ اور اس سلسلے میں بھرپور کوشش ہوگی کہ ہفتے میں تین یا چار تحریریں ضرور شیئر کی جائیں تاکہ دلچسپی رکھنے والے احباب اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور مرد و خواتین گھر بیٹھے ہر مہینے معقول آمدنی کماسکیں۔

انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ ہمارے یہاں کوئی اچھا کام کرنے کی کوشش کرے تو اس کی حوصلہ کرنے کی بجائے اسے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور طرح طرح کے جملے داغے جاتے ہیں ۔ خیر ایسے لوگوں کی پرواہ کیے بغیر سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کی بجائے انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا کر گھر بیٹھے ہر مہینے معقول آمدنی آسانی سے کمائی جاسکتی ہے۔ اگر آپ پڑھے لکھے ہونے کے باوجود بے روزگار ہیں اور جاب کی تلاش میں پریشان پھرتے ہیں تو جاب کی تلاش کے ساتھ ساتھ آپ تھوڑی سی محنت کرکے ایک اچھی آمدنی بغیر کسی انویسٹمنٹ کے گھر بیٹھے کما سکتے ہیں۔

ہمارے ہاں اصل المیہ یہ ہے کہ ہر کوئی بنا کسی محنت کے کمانا چاہتا ہے۔ اگر آپ بھی یہی سوچ رہے ہیں تو پھر اس لمبی چوڑی تمہید کا کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ احباب کوئی بھی کام ہو ، کبھی بھی شارٹ کٹ یا کاپی پیسٹ کا سہارا نہ لیں بلکہ بھرپور محنت کرکے معیاری کام کریں تو آپ کے کام کو نہ صرف سراہا جائے گا بلکہ آپ ایک اچھی آمدنی کمانے کے قابل بھی ہوجائیں گے۔ فری لانسنگ کے لیے بہت زیادہ پڑھا لکھا ہونا بھی ضروری نہیں۔ اگر آپ میٹرک ، انٹر یا گریجوایٹ ہیں تب بھی آپ یہ کام آسانی سے کرسکتے ہیں۔

فری لانسنگ کے لیے آپ کو لکھی ہوئی ہوئی انگلش سمجھ آنی چاہیے اور انگلش میں جوابی نوٹ لکھنا آنا چاہیے۔۔۔۔اب آپ کہیں گے کہ کم تعلیم والا بندہ انگلش سمجھ کر اس کا جواب انگلش میں کیسے دے سکتا ہے تو جناب یہ کوئی مشکل کام نہیں۔ ٹک ٹاک پر اصل سے بہتر نقل بنا لیا جاتا ہے تو لکھی ہوئی انگلش سمجھنا اور ریپلائے دینا کون سا مشکل کام ہے۔ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے تو گوگل زندہ باد ۔۔۔۔گوگل سے لکھی ہوئی تحریر کی ٹرانسلیشن اپنی مطلوبہ زبان میں کریں ۔۔۔کسٹمر کی ریکوائرمنٹ سمجھ لیں پھر جواب کے لیے اردو میں لکھ کر گوگل سے واپس انگلش کروالیں۔۔۔۔بہت ساری موبائل ایپس بھی ٹرانسلیشن کے کام آسکتی ہیں۔

فری لانسنگ کے لیے آپ کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا ہونا ضروری ہے اگر آپ صرف موبائل سے ہی فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں تو بھی بہت سے آپشن ہیں کہ آپ صرف موبائل سے ہی اپنا کام سٹارٹ کرلیں۔ موبائل سے کچھ مخصوص کام ہی کیے جاسکتے ہیں مثلا پروف ریڈنگ ، آرٹیکل رائٹنگ ، ٹیکنیکل رائٹنگ ، ویب سائٹ کانٹینٹ رائٹنگ وغیرہ ۔ مگر موبائل سے فری لانسنگ کرنے کے لیے کم از کم ایک مرتبہ اکاونٹ بناتے وقت کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے کام لینا پڑے گا اس کے بعد آپ موبائل پر کام چلا سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس ہائی لیول کا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ نہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں بلکہ آپ نارمل سسٹم پر بھی فری لانسنگ کرسکتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ کا ہونا لازمی ہے۔ انٹرنیٹ کے بغیر موبائل ہو یا لیپ ٹاپ، آپ فری لانسنگ ہر گز نہیں کرسکیں گے۔ بہت سی ایسی ویب سائٹس ہیں جو بغیر انویسٹمنٹ گھر بیٹھے پیسے کمانے کی سہولت فراہم کرتی ہیں اور اس سہولت سے سب سے زیادہ فائدہ لڑکیاں اٹھا سکتی ہیں۔ فری لانسنگ کے ذریعے کام کرنے والی خواتین دفاتر کے چکروں سے محفوظ ہوجاتی ہیں اور اپنے گھر کی چاردیواری میں رہتے ہوئے مناسب آمدنی کما کر گھر چلانے میں معاون بن سکتی ہیں۔

نیکسٹ تحریر سے فری لانسنگ کی بہترین اور معیاری ویب سائٹس کا تعارف اور کام کرنے کا طریقہ سٹیپ بائی سٹیپ تفصیلا بتاوں گا۔ اس کے لیے آپ کے ذمہ کرنے کا کام یہ ہوگا کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ، ایسے تمام دوستوں کو مینشن کریں جو فری لانسنگ کے بارے میں سیکھ کر فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اپنا فیڈ بیک ضرور دیجیئے گا ، آپ کے فیڈ بیک سے مجھے اس سلسلے کی پسند با پسند کا اندازہ ہوجائے گا اور میں نیکسٹ تحریر پہلے سے زیادہ محنت سے لکھوں گا اور ہر وہ تمام ٹپس آپ تک پہنچاوں گا جو میں جانتا ہوں اور جن پر میرا تجربہ ہے۔
مجھے قوی امید ہے کہ یہ سلسلہ (آئیے گھر بیٹھے بغیر انویسٹمنٹ کے پیسے کمائیں)
Let's earn money at home with no investment.
آپ سب کو ضرور پسند آئے گا اور یقینا آپ سب اس سے فائدہ بھی اٹھائیں گے۔ اسی کے ساتھ نیکسٹ تحریر تک کے لیے اجازت چاہوں گا ، دعاوں میں یاد رکھیے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملک محمد شہباز

چیف ایڈیٹر آپکی بات ڈاٹ کام





Comments


شاکر صاحب۔۔۔۔بہت نوازش۔۔۔۔سلامت رہیں ان شاءاللہ یہ سلسلہ جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔۔۔۔۔دعاوں میں یاد رکھیے گا
بہت عمدہ اور معلوماتی پوسٹ ہے... آئندہ کا انتظار رہے گا...
Awesome
Thanks Syed Ali


فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved