تازہ ترین  

بے زبان اردو
    |     7 months ago     |    طنزومزاح
چغتائیات. 
     قابلوں کے اس دیس میں بھی جاہلوں کی بھی کمی نہیں ہے. جو آج بھی اردو کی ترویج کی کو شش کر رہے ہیں. انگریزی بولنا ہی نہیں چاھتے. نا ہی سیکھنا چاھتے. اب ہم جیسے جاہل ہی کو دیکھ لیں آج تک کبھی انگریزی میں اچھے نمبر ہی نہیں حاصل کر پائے . البتہ نئے القابات سے ضرور نواز ے گئے ہیں. اس طرح کے جاہل آپ کو دنیا بھر میں مل جائیں گے. جو انگریزی سے نابلد ہوں. 
       اب ترکی جیسے ملک کو ہی دیکھ لیں. وہاں پورے ملک میں کسی ڈاکٹر کو pain کا مطلب ہی نہیں پتا. یہاں تک کہ جب وہاں کے وزیراعظم ہمارے ملک آئے تو ہمیں بھی سبقِ جہالت دے گئے کہ قوم کی ترقی کی بنیاد غیرت ہے ناکہ انگریزی. 
         چین کے جاہل وزیر اعظم ماؤزے تنگ کو ہی دیکھ لیں. اسے کوئی انگریزی میں لطیفہ سنادے تو باوجود انگریزی جاننے کےاس وقت تک نہیں ہنستا جب تک کو اس کا چینی زبان میں ترجمہ نا کردے. اس کی جہالت کی انتہاتو دیکھو کہ اسے کہا گیا کہ انگریزی میں بات کیوں نہیں کرتے تو کہنے لگے چین ابھی گونگا نہیں ہے.        
         اپنے ہمسائے ہم عمر ملک کی جہالت تو دیکھو اقوام متحدہ میں آج تک ہندی کے علاوہ کسی زبان میں تقریر نہیں کی. 
      جاپان کو ہی دیکھ لو وہ اتنے ترقی یافتہ دور میں بھی انگریزی بولنا پڑھنا اور سیکھنا بھی نہیں چاہتا. 
          اب پاکستان میں ہی دیکھ لیں ہمارے قابل وزراء لنگڑی لولی  انگریزی ضرور بولیں گے. نہیں تو پرچی تو لازمی پاس رکھیں گے تاکہ غلطی سے کو اردو زبان کا لفظ سرزد نہ ہو جائے اور آقائے سامراج کے ہاں ارتکابِ گستاخی کر بیٹھیں. مجھے ان پر ترس آتا ہے کہ یہ سب کچھ اردو بولنے والوں کی وجہ سے ہے کہ وزراء انگریزی صحیح بول نہیں پاتے. 
      اس قابلستان میں والدین کو بچوں کے آگے شرمندہ ہونا پڑتا ہے جب وہ 99 کو ننانوے اور 100 کو سو کہتے. یا جب انہیں room کا مطلب ہی نہیں پتا ہوتا.
    اور ہاں! آخر میں جان کی امان پاؤں تو ایک بات پوچھوں کہ امریکہ جہاں بچے سے لیکر بوڑھے تک اور ایک بھنگی سے لیکر صدر تک سب فرفر انگریزی بول سکتے ہیں. تو پھر بھی وہ اپنے بچوں کو سکول بھیج کر کیوں پاگل پن کا مظاہرہ کررہے ہیں؟ یہ ایک گتھی ہے جو میرے ذہن میں الجھی ہوئی ہے. مگر اس قابلستان میں اس کی کوئی سلجھن نہیں مل رہی.
احمد ذیشان چغتائی





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved