لاہور :گلوکارہ میگھا نے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن سے ملاقات کی ہے. ملاقات میں میگھا نے بھارتی گلوکار وریندر سنگھ کے ساتھ اپنے ویڈیو کی اوپننگ کے بارے میں بات چیت کی.
میگھا نے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سے کہا کہ وہ اپنی ویڈیو کی لانچنگ وزارت ثقافت پنجاب کے تعاون سے کرانے کی خواہش مند ہیں. جس پر وزیر موصوف نے اس تقریب کو وزارت ثقافت پنجاب کے تعاون سے الحمراء میں کرانے کی یقین دہانی کروائی. ویڈیو لانچنگ تقریب آیندہ ماہ الحمراء میں منقعد کی جائے گی.گلوکارہ میگھا نے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کا شکریہ ادا کیا.
Comments
There is no Comments to display at the moment.