تازہ ترین  

رائزنگ سٹار کرکٹ کلب کہروڑپکا نے ایکسٹریم کرکٹ کلب لاہور کو 98 رنز سے شکست دیدی
    |     3 weeks ago     |    سپورٹس
لودھراں (سپورٹس رپورٹر , آپکی بات ڈاٹ کام) رائزنگ سٹار کرکٹ کلب کہروڑپکا اور ایکسٹریم کرکٹ کلب لاہور کا میچ نیو اسٹیڈیم لودھراں میں کھیلا گیا۔ رائزنگ سٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ رائزنگ سٹار نے مقرر اوورز میں 248 رنز بنائے۔ محمد شہباز نے 71 اور پرویز نے 56 رنز بنائے۔ قاوی خان نے 3 وکٹ حاصل کی۔ ایکسٹریم کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 150 رنز بنا سکی۔ فلک شیر نے 4 اور کپتان سید عمران شاہ بخاری نے 3 وکٹ حاصل کیں۔ اسطرح رائزنگ سٹار کرکٹ کلب کہروڑپکا نے یہ میچ 98 رنز سے جیت لیا۔ محمد شہباز مین آف دی میچ قرار۔ میچ کے مہمان خصوصی مرزا محمد ادریس اور علاؤالدین یوسف تھے۔ جنہوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ ایکسٹریم کرکٹ کلب لاہور کے کپتان کا کہنا تھا کہ لودھراں میں آکر بہت اچھا لگا اور یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ ہماری امید سے زیادہ لودھراں میں عزت ملی۔ اور ہم رائزنگ سٹار کی منیجمنٹ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں بہت عزت دی۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved