تازہ ترین  

70 اور80 کی دہائی کی طرح ایک بار پھر فلم نگری کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں،بائواصغر علی
    |     3 months ago     |    شوبز

لاہور(شوبز رپورٹر) 70 اور80 کی دہائی کی طرح ایک بار پھر فلم نگری کی رونقیں بحال ہو رہی ہیںان خیا لات کا اظہار معروف رائٹر ،پروڈیوسر بائو اصغر علی نے کیا ،انہوں نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 70ور 80 کی دہائی میں بننے والی پاکستانی فلموں نے خوب کامیابیاں سمیٹیں جن کا آج بھی طوطی بولتا ہے عرصہ دراز تک ہر طرف پاکستانی فلموں کا راج رہا اور یہ بات واضح ہو گئی کہ جو ٹیلنٹ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہے وہ کہیں اور نہیں ہے پھر کچھ ایسا دور بھی گزراجب غیر معیاری فلموں کی وجہ سے فلمی صنعت و ثقافت کا بت پاش پاش ہوا مگر اب ایک بار پھر معیاری پروجیکٹز کی فلمیں سینما گھروں کی رونق بن رہی ہیں اور مزید معیاری فلمیں بننا شروع ہو گئیں ہیں جس کی بدولت دوبارہ سےفلم نگری کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں بائو اصغر علی نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر پاکستانی فلموں کا راج ہو گا کیو نکہ اب وقت کی مناسبت سے وطن عزیز میں فلمیں بن رہی ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں فلم تجارتی جنس ہی نہیں رہی یہ تفریح اور تعلیم و تربیت اور معاشرتی اصلاح اور تعمیر و ترقی کا ذریعہ بھی ہے






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved