تازہ ترین  

ڈسکہ بار انتخابات پولنگ کل ہوگی
    |     5 months ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ(وائس آف ڈسکہ رپورٹ)ڈسکہ بار انتخابات پولنگ کل ہوگی ،678وکلاءاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ بار کے انتخابات بھی آج بروز ہفتہ ہورہے ہیںٹوٹل678ووٹر وکلاءجن میں62کے قریب خواتین وکلاءشامل ہیںاپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے پولنگ صبح9بجے سے لے کرشام 5بجے تک ہوگی یاد رہے کہ برسر اقتدار پروفیشنل گروپ کے تین اراکین اور رانا خالد عباس شہید گروپ کی ایک رکن پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جن میں میاں عمران صدیق جائنٹ سیکرٹری، سائرہ اشرف فنانس سیکرٹری ، محمد عثمان بٹ آڈیٹر اور محترمہ تہمینہ لائبریری سیکرٹری شامل ہیں جبکہ صدر، جنرل سیکرٹری اور نائب صدر کیلئے ون ٹو ون مقابلہ ہوگارانا خالد عباس شہید گروپ کی طرف سے مرزا آفتاب احمد، عامر بشارت باجوہ برائے جنرل سیکرٹری اور شیخ ثاقب حمید برائے نائب صدرکا مقابلہ برسر اقتدار پروفیشنل گروپ کے امیدوار برائے صدر شہزاد اختر گجر، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عنصر وقاص ساہی اور امیدوار برائے نائب صدرعبدالجبار مغل سے ہوگا  





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved