تازہ ترین  

سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی
    |     5 months ago     |    اہم خبریں
سپریم کورٹ نے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔ واضح رہے کہ راؤ انوار پر نقیب اللہ محسود سمیت دیگر افراد کو کراچی میں جعلی انکاؤنٹر کے دوران قتل کرنے کا الزام ہے تاہم وہ ابھی ضمانت پر ہیں۔

راؤ انوار نے عدالت میں عمرہ کرنے اور بیرون ملک میں اپنی بیٹی کی شادی میں جانے کے لیے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی تھی۔ تاہم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے راؤ انوار کی پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے ان کے وکیل کو مخاطب کر کے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’راؤ انوار بری کيسے ہو گيا‘، جس پر وکیل نے بتایا کہ ’راؤ انوار ضمانت پر ہیں‘۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ راؤ انوار کے اہلخانہ بیرون ملک میں ہیں، اور وہ ان سے ملنے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ راؤ انوار کے اہل خانہ کو بھی پاکستان بلا لیں، راؤ انوار کا پاسپورٹ ضبط کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’راؤ انوار نے جوان بچہ مار دیا، جب تک ٹرائل مکمل نہیں ہوتا وہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راؤ انوار کو کیسا پکڑوایا گیا یہ ہمیں پتا ہے، اور اسے دوران حراست تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ 
بشکریہ ڈان





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved