تازہ ترین  

کوٹ رادہاکشن :بوائز ہائی سکول بنیادی سہولیات سے محروم ، سیکڑوں طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا
    |     2 months ago     |    اہم خبریں
کوٹ رادھاکشن ( ملک امداد الٰہی ، آپکی بات ڈاٹ کام) حکومت اور محکمہ ایجوکیشن کی عدم توجہی، سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رکھ بت میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس سے سیکڑوں طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا۔ مکینوں نے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور سی ای او قصور ناہید واصف سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے مسئلہ حل کرانے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاﺅں بت میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رکھ بت کی بنیاد 1943 میں رکھی گئی تھی جس کا کل رقبہ20 کنال 17مرلے ہے۔محکمہ تعلیم کے ریکارڈ کے مطابق سکول کی عمارت 12 کمروں پر مشتمل ہے ۔ حال ہی میں اسے ہائی سکول کا درجہ دیا گیاجہاں بنیادی سہولیات کا سخت فقدان ہے ،فرنیچراور کمروں کی کمی کی وجہ سے طلبہ زمین پر بیٹھ کرکھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور ہیں۔سکول میں اساتذہ کی کمیکے ساتھ خاکروب بھی موجود نہیں اورطلبہ پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ سکول کی دیوار کے ساتھ گزرنے والےروہی نالہ سے اٹھنے والے تعفن سے طلبہ اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جس سے سکول میں زیر تعلیم کم عمر طلبہ میں بیماریاں پھیلنے سے سکول آنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے ۔اس حوالے سے سکول کے ہیڈماسٹر محمد زاہد سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران کو متعد د بار لکھ چکے ہیں جب کوئی حکم آئے گا تو اس کے مطابق عملدر آمد کیا جائے گا۔ علاقےکے سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور اعلی حکام سے مسئلہ فوری حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ علاقے کے سیکڑوں طلبہ کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔









Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved