تازہ ترین  

شوبزانڈسٹری کی بحالی کے لئے فحاشی وعریانی سے پاک فلمیں بنانا ہونگی،باؤاصغر
    |     1 week ago     |    شوبز
لاہور(آپکی بات ڈاٹ کام) شوبزانڈسٹری کی بحالی کے لئے اب فحاشی و عریانی سے پاک فلمیں بناناہونگی ،ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر و رائٹر باؤ اصغر علی نے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ جب تک فیملیز فلمیں دیکھنے نہیں آئیں گی اس وقت تک شوبزانڈسٹری کومزید مضبوط نہیں بنایا جا سکتا۔باؤاصغرعلی نے کہا کہ میں اب تک متعدد میوزک ویڈیوزبنا چکا ہوں ، میرے معیاری کام کی وجہ سے ہی میرے میوزک ویڈیوز نہ صرف مقبول بلکہ کا میاب بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں اورویڈیوز سے فحاشی اور عر یانی کو مکمل خاتمہ کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے ہی شوبزانڈسٹری کو مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے اور جب فحاشی اور عر یانی نہیں ہو گی تو زیادہ سے زیادہ فیملز بھی فلمیں دیکھنے سینما گھروں کا رخ کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں پروڈیوسرباؤاصغرعلی نے کہا کہ فحاشی اور عریانی ہماری ثقافت کی ترجمانی نہیں کرتی،ہمیں صاف ستھری اصلاحی فلمیں بنا کر ہی فیملیزکوسینما گھروں کی طرف لانا ہوگا،جب تک ہم اپنی فلموں سے عریانی وفحاشی کا خاتمہ نہیں کرتے ہماری فلم انڈسٹری کامیابی کی طرف گامزن نہیں ہوسکتی۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved