تازہ ترین  

گلوکارہ گلاب اورافضل ماہی کے ’’ڈاہڈا سوہنا لگدا اے ‘‘کو پرستاروں نے پسندیدگی کی سنددے دی
    |     1 week ago     |    شوبز

لاہور(آپکی بات ڈاٹ کام)گلوکارہ گلاب اورافضل ماہی کی ’’بولیوں‘‘کوان کے پرستاروں نے پسندیدگی کی سنددے دی،تفصیلات کے مطابق گلوکارہ گلاب اور افضل ماہی کی مشترکہ بولیوں پر ویڈیوگیت ’’ڈاہڈا سوہنا لگدا اے‘‘کو پرستاروں نے بے حدپسندکیا،سوشل میڈیا پر گفتگوکرتے ہوئے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے ان کے ایک پرستارچودھری اعجازساہی نے کہا ہے کہ گلوکاروں اورفنکاروں پر سے حکومتی پابندی کو ختم ہونا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ حکومت گلوکاروں کواجازت دے کہ وہ بھی شادیوں پر اپنے میوزیکل شوزکوکھلے عام کرسکیں ،چودھری اعجازساہی نے کہا کہ گلوکاروں اور فنکاروں کے میوزیکل پروگراموں پر پولیس اہلکار دھاوا بول کر ان کا ساؤنڈسسٹم قبضے میں لے لیتے ہیں جس کی وجہ سے اب گلوکارشادی شوزمیں پرفارم کرنے سے کتراتے ہیں،یادرہے کہ کچھ دن پہلے گلوکارہ گلاب اور افضل ماہی کا مشترکہ بولیوں پر ویڈیوگیت ’’ڈاہڈا سوہنا لگدا اے‘‘کوکراچی سے سوشل میڈیا پرریلیزکیا گیا تھا ،جس نے اب تک ریکارڈقائم کررکھا ہے،اوردن بدن ان کے پرستاروں کی تعدادمیں اضافہ دیکھنے کومل رہا ہے






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved