تازہ ترین  

بکھری ہوئی یاد۔۔۔(افسانہ)
    |     1 week ago     |    افسانہ / کہانی
عالی ایک نہایت ذہین اور خوبصورت لڑکی تھی۔عالی کا اصل نام عالیہ تھا مگر ہم تمام کالج کی سہلیاں اسے عالی کہتے تھے۔کیونکہ اس کا معیار زندگی، اس کی ہرایک چیز ہم سے مختلف تھی۔ اس کے اندر ہمیں کبھی کوئی عیب نظر نہیں آیا۔۔جیسے لیکر ہم کبھی کوئی طنز کرتے۔۔وہ واقعی بہت اچھی لڑکی تھی۔ہم سب کلاس کی لڑکیاں اس جیسا دکھنا چاہتی تھیں۔۔۔

وہ ایک دن تھا جب میں عالیہ کے پاس گئ۔عالیہ کیا ہوا تم آج مجھے اتنی بجھی بجھی لگ رهی ہو۔۔ایسا کیا ہوگیا کے تمھارا چہرہ مرجھا گیا۔کیوں اپنے پھول جیسے چہرے پے اداسی لارہی ہو۔۔آخر بات کیا ہے۔۔۔تم کچھ نا پوچھو تو اچھا ہوگا! کیونکہ زندگی مجھے ایسے دوراہے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے کے کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا۔بچپن سے اپنے نام کے ساتھ ایک نام منسوب ہوتا ہوا سنا ہے۔۔وہ شادی کے بارے میں جب بھی سوچتی ہے تو میں اللہ سے شکر ادا کرتی ہو مجھے اوروں کی طرح کسی کے سامنے پیش نہیں ہونا پڑے گا۔بار بار ٹرے سجا کر نہیں لانی پڑے گی۔۔۔

کیونکہ میں نے آفتاب کا نام اپنے ساتھ لگا ہوا پایا تھا۔۔عجیب سی بات ہے مجھے کوئی بھی تکلیف ہوتی میں اللہ رسول کے بعد آفتاب کا نام لیتی۔ جیسے لگتا وہ میرا سہارا ہے۔دسمبر2008کو وہ مجھے چھوڑکے کینڈا چلاگیا۔اس کا آفس اس شہر سے ختم ہوگیا۔ویسے بھی ہمارے گوجرانوالا میں نوکریاں ہیں ہی کہاں۔۔۔وہ میرے ماموں کا بیٹا تھا۔میں نے دل سے اسے اپنا مانا تھا۔آفتاب جب کینڈا سے واپس آیا تو اس کے طور طریقے بدل گئے تھے۔۔جو نلکے سے منہ لگا کر پانی پینے والا ۔اب اپنے ساتھ منڑل واٹر لیکر چلتا تھا۔اس کی زندگی مجھ سے بالکل بدل گئ تھی۔میرے ماں باپ کو لگا کے وہ اب مجھ اے شادی نہیں کرے گا۔اور پھر اس نے میری طرف دیکھنا بھی چھوڑ دیا۔وہ مجھ سے بات تک نہیں کرتا تھا۔۔۔

میری بھابھی غصے کی تیز تھی۔۔۔ اسے اب گھر سے چلتا کریں۔۔۔کتنا مشکل ہوتا ہے ناں۔۔۔آپ نے جس گھر میں اپنی زندگی گزاری ہو وہاں آپ ذلیل ہو کر رہ جائیں۔مگر میں سب کچھ سہہ لیتی ۔میں نے کبھی کسی بات کا غرور نہیں کیا ۔۔۔صرف ایک بات کا ، کہ مجھے کسی کے سامنے ٹرے لیکر نہیں آنا پڑے گا۔مجھے اپنی ذات بہت ہی چھوٹی لگ رہی ہے۔۔۔۔مجھے یوں لگنے لگا ہے میری زندگی ختم ہوگئی ہے۔میری ممانی آفتاب کی شادی کسی اونچے گھرانے میں کرانا چاہتی ہے۔۔میں نے اللہ سے بہت معافی مانگی۔۔۔ شاید اللہ کو میری بات بُری لگی۔۔۔مگر کچھ بھی نا ہوسکا آفتاب میری آنکھوں کے سامنے حانیہ نامی لڑکی کا ہوگیا۔۔۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved