تازہ ترین  

ڈسکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سیاست کی نذر
    |     2 months ago     |    اہم خبریں
ڈسکہ (وائس آف ڈسکہ رپورٹ) تبدیلی کی لہر ڈسکہ تک نہ پہنچ سکی ملک بھرمیں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈسکہ میںبااثر انتظامیہ اور سیاستدانوں کی ملی بھگت کی نذر ہوگیا، حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا میونسپل آفیسر اورر تجاوازات انسپکٹرکی من مانیاں ،تاجروں کو ریلیف دینے کی بجائے وبال جان بن گئے تفصیل کے مطابق میونسپل آفیسر اور بااثرتجاوزات انسپکٹر چوہدری منور کی بھتہ خوری ڈسکہ کے تاجروں کو بھاری پڑنے لگی سول کلب سے میلاد چوک تک کے دکانداروں سے میونسپل آفیسر فی کس دکاندار دو ہزار روپے تجاوزات کی مد میں بھتہ وصول کیا جبکہ اپنے تعلق والوں کو چھوڑ دیا میڈیا کے پوچھنے پر بتایا کہ یہ رقم اے سی ڈسکہ کے حکم پر اکٹھی کی جاری ہے میونسپل کمیٹی ڈسکہ نے گذشتہ 11روزاے سی آفس کی ناک کے نیچے معراج چوک اور پرانی کہچری گیٹ کے قریب روڈ کی ایک سائیڈ بند کر کے درمیان میں 15 فٹ کہرا گڑھا کھود کر اسے کھلا چھوڑ دیاگیا جس سے ایک طرفہ ٹریفک بند رہی جبکہ دوسری طرف کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ہے معراج چوک کے سامنے واقع گرلز سکول کے لئے سکیوڑٹی رسک ہے کچہری روڈ پر 5 بوائز و گرلز سکول اور ڈگری کالج برائے خواتین واقع ہے شہر میں کالج روڈ۔ میلاد چوک۔مین بازار۔مچھلی با زا صوبیداراں بازارسمبڑیال روڈپسرور روڈکہچری روڈنسبت روڈ بازار ٹھٹھیاراںسرکلر روڈ وزیرآباد روڈ ودیگر روڈز پر انتظامیہ کی ملی بھگت اورعدم دلچسپی کے باعث ریڑھی بانوں تھڑے بانوں نے قبضہ جما رکھاہے جس کی وجہ سے پیدل گزرنا محال ہوگیا ہے جس کی طرف سے انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیںگورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کے باہر انتظامیہ کی ملی بھگت سے ریڑھی اور تھڑے بانوں نے قبضہ جما رکھا ہے جس سے طالبات کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تحصیل انتظامیہ کے ڑمہ دارن اپنے دفاتر میں بیٹھ کر اعلی حکام کو سب اچھا کی کاغذی رپورٹ دینے میں مصروف عمل ہیں شہریوں نے پی ٹی آئی کی قیادت وزیر اعلی پنجاب۔چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر گوجرانوالہ سے پر زور مظالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف فوری شفاف آپریشن کیاجائے بااثر انسپکٹر تجاوزات چوہدری منور اور دیگر ذمہ دران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے جو پی ٹی آئی حکومت کے لئے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں 





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved