تازہ ترین  

یہ تصویر کسی کوڑے دان کی نہیں بلکہ ایسی جگہ کی ہے کہ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے ۔۔۔تفصیلات جانیے
    |     1 week ago     |    اہم خبریں
انتہائی شرمناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول شامکوٹ نو میں کوئی عطائی ڈاکٹر اپنے کلینک کا کچرا پھینک جاتا ہے جس میں استعمال شدہ سرنجیں ، ٹیکے اور دیگر سامان شامل ہے۔ سرکاری سکول میں کلینک کا کچرا پھینکنا انتہائی شرمناک کام ہے جس سے بچوں میں بیماریوں کے جراثیم منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ محکمہ ہیلتھ کو نوٹس لیتے ہوئے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے ۔ بتایا گیا ہے کہ تقریبا دو ماہ پہلے کچھ بچے سرنجوں سے کیھلتے ہوئے پائے گئے تو  بچوں سے استفسار کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ سرنجیں انہیں سکول میں پڑی ہوئی ملی ہیں جہاں سرنجوں کے علاوہ دیگر استعمال شدہ کلینک کا کچرا بھی پایا گیا تھا ۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے گردو نواح میں موجود تمام کلینکس کو ایسی گھناؤنی حرکت سے باز رہنے کے لیے پیغام بھجوا دیا گیا تھا۔آج  صبح بچے سکول پہنچے تو دوبارہ کلینک کا کچرا سکول میں پایا گیا جس میں استعمال شدہ سرنجیں ، ٹیکے اور دیگر سامان شامل تھا۔ محکمہ ہیلتھ کو نوٹس لیتے ہوئے گردو نواح کے تمام کلینکس کو ایسی گھناؤنی حرکات سے باز رہنے پر پابند کرنا ہوگا اور سکول میں کلینک کا کچرا پھینکنے والے عناصر کا پتہ لگانا ہوگا تاکہ معصوم بچے ہیپاٹائٹس و دیگر جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
سرکاری سکول میں پھینکے جانے والے کچرے میں ڈاکٹری نسخہ بھی موجود ہے جس سے اس گھناؤنی حرکت کے مرتکب ہونے والے کلینک انتظامیہ کا پتہ لگایا جا سکتا ہے ۔






Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved