تازہ ترین  

جعلی ڈگری والے پائلٹس اور کیبن کریوز کے لائسنس معطل کردیئے گئے۔ تفصیلات جانیے
    |     1 week ago     |    اہم خبریں
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی ڈگری والے پائلٹس سے متعلقہ کیس ی سماعت کی گئی جس میں سپرم کورٹ کی جانب سے حکم نامے میں  کہا گیا کہ   16 پائلٹس اور 65 کیبن کریوں کی ڈگریاں جعلی نکلیں، جس پر ان کے لائسنز معطل کیے گئے۔ ڈان کے مطابق دوران سماعت سول ایوی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام ڈگریوں کی تصدیق ہوچکی ہے، صرف 6 ڈگریوں کی تصدیق رہتی ہے کیونکہ وہ لوگ بیرون ملک ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 16 پائلٹس اور 65 کیبن کریو کی ڈگریاں جعلی نکلی، جس کے باعث ان تمام افراد کے لائسنس معطل کردیے گئے۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسا تاثر ہے کہ عدالتی حکم پر عجلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، ہم کسی کے رزق پر قدغن نہیں لگانا چاہتے، جن سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر انہیں معطل کیا گیا وہ ریکارڈ درست ہونا چاہیے۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved