تازہ ترین  

سابق کپتان وسیم اکرم سرفراز احمد کی حمایت میں بول پڑے ، تفصیلات جانیے
    |     1 week ago     |    سپورٹس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم سرفراز احمد کی حمایت میں بول پڑے ، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کپتان کی تبدیلی کی بجائے سرفراز احمد کو وقت دینا چاہیے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم میں اس وقت کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو سرفراز احمد کا متبادل ہو، ٹیسٹ کرکٹ ایک مشکل فارمیٹ ہے اس لیے میرے خیال میں سرفراز کو تھوڑا وقت دینا چاہیے۔ انہوں نے 'مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ ہم اس بات پر حیران کیوں ہیں کہ پاکستانی بلے باز وہاں ناکام ہو رہے ہیں، ہم بھی جب وہاں کھیلتے تھے تو ہمیں بھی مشکل ہوتی تھی کیونکہ وہاں کی پچز ہماری پچز سے مختلف ہیں۔' ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں مستقبل میں یہ لائحہ عمل اپنانا چاہیے کہ ہم جب بھی جنوبی افریقہ، آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں کھیلنے جائیں تو سیریز سے قبل کم از کم دو فرسٹ کلاس میچز کھیلیں تاکہ باؤلرز اور بیٹسمین پچ کا بہتر اندازہ کر سکیں۔'
مزید تفصیلات کے لیے ڈان نیوز کی یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔








Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved