تازہ ترین  

فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘ میں ضدی لڑکی کا کردار شائقین کو مدتوں یاد رہے گا ،کنزیٰ روز
    |     1 week ago     |    شوبز
لاہور(شوبزرپورٹر) معروف گلوکارہ واداکارہ کنزیٰ روزنے کہا ہے کہ فلم ’ڈھولا پنجاب دا ‘ میں ضدی لڑکی کا کردارشائقین کو مدتوں یاد رہے گا۔فلم میں میرا کردارمنفردثابت ہوگا ، جس کے لئے میں ان دنوں بہت ذیادہ محنت کررہی ہوں۔ایک ملاقات کے دوران اداکارہ کنزیٰ روزنے بتایا کہ فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کے پروڈیوسرباؤاصغرعلی اورہدائیتکارباسوچودھری ہیں، میں خود کوخوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اس کردارکیلئے میراانتخاب کیا گیا۔اداکارہ نے بتایا کہ بڑی محنت اورلگن کے ساتھ اس کردارکوحقیقی رنگ دینے کی کوشش کروں گی ،کنزیٰ روزنے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘فلم بینوں کو سینما گھروں میں لانے میں ضرورکامیاب ہوگی





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved