تازہ ترین  

حلقہ ارباب ذوق لاہور کے زیراہتمام مستنصر حسین تارڑ کے ناول ’’منطق الطیر، جدید‘‘ پرتنقیدی اجلاس کا انعقاد
    |     5 months ago     |    گوشہ ادب
اربابِ ذوق ، لاہور، کاڈاکٹر تبسم کاشمیری کی صدارت میں مستنصر حسین تارڑ کے ناول ’’منطق الطیر، جدید‘‘ پرتنقیدی اجلاس
اتوار،6جنوری2019، کی شام حلقہ اربابِ ذوق ،لاہور،حالیہ سیشن کا41واں اجلاس سیکرٹری حلقہ عقیل اختر اور جوائنٹ سیکرٹری بابرریاض نے پاک ٹی ہاؤس، لاہور میں منعقد کرایا ۔یہ اجلاس مستنصر حسین تارڑ کے ناول ’’’’منطق الطیر، جدید‘‘ تنقیدی مطالعہ ‘‘ کے عنوان سے سجایا گیا تھا جس کی صدارت ڈاکٹرتبسم کاشمیری نے کی اور مستنصرحسین تارڑ مہمانِ خصوصی تھے۔ بابر ریاض کی پیش کردہ گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کے بعد سیکرٹری حلقہ نے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اظہر حسین کو اپنا تنقیدی مضمون (منطق الطیر، جدید، ایک مطالعہ ) پیش کرنے کی دعوت دی۔ اظہر حسین کے مضمون کے بعد زاہدحسن، عاصم بٹ (مستنصرحسین تارڑ کے ناول میں وحدت الوجودیت)، ڈاکٹر ضیاء الحسن اورڈاکٹر سعادت سعید نے اپنے تنقیدی مضامین پیش کیے ۔ مضامین کے بعد آفتاب جاویدکی جانب سے مستنصر حسین تارڑ کے لیے گیا ن پیش کیاگیا۔ مضامین اور گیان کے بعد مستنصر حسین تارڑ نے اپنے ناول ’’منطق الطیر، جدید‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی اورڈاکٹر تبسم کاشمیری کی طرف سے صدارتی تاثرات پیش کیے گئے ۔ اجلاس میں حلقہ کے ممبران اور حاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔آخرمیں سیکرٹری حلقہ کی جانب سے صاحب صدارت، مضمون نگاروں اور حاضرین سے اظہارِتشکر کے ساتھ ہی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved