تازہ ترین  

افسوس اس گھڑی کا ( افسانہ)
    |     2 weeks ago     |    افسانہ / کہانی
وہ 14 اگست کا دن تھا ہر طرف شہر میں چراگاں کیا جارہا تھا۔بجلی گھروں میں کم بازاروں میں زیادہ نظر آرہی تھی۔ آج امجد بھائی بہت خوش تھےکیونکہ ان کی بھی  پیدائش 14اگست کو ہوئی تھی امجد بھائی ام عمارہ کے پیارے امجد بھائی اس دنیا میں نہیں رہے یہ کہتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے۔۔۔
وہ شام پانچ بجے کا وقت تھا امی ۔۔امی کیا ہوا امجد بھائی ابھی تک گھر نہیں آئے ۔۔کاش امجد بھائی نے شادی کر لی ہوتی تو بھابھی کے فکر سے گھر جلدی آجاتے ۔۔اسطرح انھیں اپنے بچوں کا  خیال تو ہوتا۔ ہمارا نا بھی صحیح ۔۔۔! 

اے بھئی ام عماہ تم بھی کیسی فضول باتیں کرتی ہو۔ہمارا امجد ہم سے بہت پیار کرتا ہے تم نےکیا دیکھا نہیں ہے وہ مجھ سے ملے بغیر کبھی باہر نہیں نکلتا ۔چاہے کتنی بھی دیر کیوں نا ہورهی ہو۔۔اس کے دل میں ماں کی اہمیت بہت زہادہ ہے ۔اچھا امی میں تو یوں ہی کہہ رہی تھی٫آپ ناراض تو نا ہوں۔۔۔۔!

اج آمجد بھائی امی کو اسطرح دیکھ رہے تھے جیسے کبھی دیکھا ہی نا ہو۔ وہ دروازہ سے قدم باہر رکھتے جارہے تھا اور ٹککی باندھے دیکھے جارہے تھےآج انھوں نے دروازہ بھی بہت ہی آھستہ بند کیا تھا ورنہ وہ تو اسطرح دروازہ بند کرتے تھے کے چار گھروں تک آواز جاتی تھی۔ شروع شروع میں محلے والے بہت شکایت لیکر آتے تھے مگر آہستہ آہستہ  وہ بھی شور کے عادی ہوگئے تھے۔

آج جب دروزہ بند کرنے کی آواز نا آئی تو پڑوسن آنٹی کلثوم جوہمار گھر کی طرف ہی آرہی تھی، کہنے لگی۔۔۔ بھئی عمارہ آج آمجد گھر پہ ہے کہیں گیا نہیں ارے بھئی پھر کوئی شور کی آواز کیوں نا آئی اتنی خاموشی کیوں ہے بھلا ۔

آنٹی معلوم نہیں وہ آج عجیب سے لگ رہے تھے۔جاتے ہوئے انھوں نے مجھ سے کوئی ہنسی مذاق بھی نہیں کیا۔۔۔۔!  اچھا چلو خیر بیٹا اب میں چلتی ہوں۔۔۔یہ کہہ کر آنٹی چلی گئی۔۔۔

شام کے سات بج گئے تھے بھائی ابھی تک نہیں آئے تھے۔ امی گھڑی کی سوئیاں  دیکھے جارہی تھی۔اور یقیناً دل ہی دل میں بھائی کے آنے کی دعا کر رہی تھیں کہ  اچانک میرا موبائل بجا۔۔۔میں نے سنا تو بولنے والا بولتا جارہا تھا۔۔۔۔امجد کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے اور وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔میرے تو پاؤں کے نیچے سے زمین ہی نکل گئی ۔مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا ان کے بیٹے کے بارے میں کیسے اطلاع دوں مگر دینی تو تھی۔۔۔ افسوس اس گھڑی کا جو ہم نے انہیں جانے دیا۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved