تازہ ترین  

ہنڈا 125 کا نیا ماڈل 2019 سامنے آگیا ، نئی ہنڈا 125 میں پانچ گیئر ہوں گے۔۔۔دیگر تفصیلات جانیے
    |     2 weeks ago     |    سائنس و ٹیکنالوجی
ہنڈا 125 کا نیا ماڈل 2019 سامنے آگیا ، نئی ہنڈا 125 میں پانچ گیئر ہوں گے۔ یہ موٹرسائیکل 2 ورژن میں دستیاب ہوگی جن میں سے ایک بیسک اور دوسرا اسپیشل ایڈیشن ہے۔ ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ موٹرسائیکل فور اسٹروک او ایچ وی ائیرکول انجن سے لیس ہوگی جبکہ اسے اسپورٹس لک دیا گیا ہے۔اس موٹرسائیکل میں سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ اس کے فیول ٹینک میں 12.3 لیٹرز پٹرول کی گنجائش موجود ہے۔اس موٹرسائیکل میں 5 اسپیڈ گیئرز دیئے گئے ہیں۔ یہ موٹرسائیکل بلیک، ریڈ اور بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگی۔ اس کے بیسک ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے جبکہ اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہونڈا موٹر سائیکل کے دو ماڈل سی ڈی 70 سی سی اور سی جی 125 کی طلب زیادہ ہے اور دونوں پریمیم رقم میں تاحال فروخت ہو رہی ہیں۔
(بشکریہ ڈان نیوز)





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved