تازہ ترین  

شاہد آفریدی نے مجھے دوبارہ ٹیم میں شامل نہیں ہونے دیا اور۔۔۔۔۔۔ سلمان بٹ نے بوم بوم پر تہلکہ خیز الزام لگا دیا
    |     3 months ago     |    سپورٹس
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیلی پاکستان کے مطابق سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات عائد کر دئیے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ 2010ءمیں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے تحت ملنے والی سزا پوری ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2016ءکیلئے قومی سکواڈ میں میری شمولیت کے روکا۔ سلمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس وقت کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بلایا اور نیٹ پریکٹس کروا کر فٹنس کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوں تو میں نے کہا کہ بالکل تیار ہو۔ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا مگر پھر آفریدی، جو اس وقت ٹیم کے کپتان تھے، نے مداخلت کرتے ہوئے ٹیم میں میری شمولیت رکوا دی۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved