تازہ ترین  

رقص
    |     3 weeks ago     |    افسانہ / کہانی
"بھیا۔۔۔۔میرے لیے پھولوں والے گجرے لے کے آنے ہیں۔۔۔۔۔" ہریرہ کسی کام سے باہر جانے کی تیاری کرنے لگا تو وردہ نے حکم نامہ جاری کیا۔۔۔
اور اگر میرے لیے چاکلیٹ نہ آئی تو میں آپ سے ناراض۔۔۔۔"
سدا کی چاکلیٹ کی دلدادہ سمیقہ منہ بسورنے کی اداکاری کرتے ہوے بولی۔۔
"اچھا بابا۔۔۔۔۔ اور کوئی حکم؟؟؟"
ہریرہ کے مودبانہ انداز کو دیکھتے ہی سب کی ہنسی چھوٹ گئی۔۔۔
"بھیا۔۔۔۔اب جلدی جائیں۔۔۔" سمیقہ سے بھلا کب صبر ہوتا تھا۔۔۔
"اوکے جی۔۔۔۔ میں جا رہا ہوں اور ہاں واپسی تک گرما گرم چاۓ میرے ٹیبل پر موجود ہو۔۔۔۔۔ورنہ۔۔۔۔" ہریرہ نے تنبیہہ کرتے ہوے کہا اور گھر سے نکلا۔۔
بہن بھائیوں کی نوک جھونک سے گھر کا ماحول خوشیوں بھرا تھا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فضا میں "بو کاٹا" کا شور بپا تھا۔۔۔۔ آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھرا ہوا تھا۔۔۔۔
اپنا کام مکمل کر کے قریبی بازار سے اس نے پھولوں کے گجرے اور چاکلیٹ خریدیں اور بازار سے نکلا۔۔۔ اب اسے سڑک کراس کرنی تھی۔۔
اس نے دائیں طرف دیکھا پھر بائیں طرف اور دوبارہ دائیں طرف دیکھا اور قدم سڑک کی طرف بڑھا دیے۔۔۔۔
ابھی ایک ہی قدم اٹھایا تھا کہ اچانک ایک دھاتی ڈور اس کے سامنے آئی اور اس سے پہلے کہ وہ اپنا بچاؤ کرتا۔۔۔۔۔۔ دھاتی ڈور اس کے گلے میں پھرتی گئی اور وہ بے دم ہو کر گر پڑا۔۔۔۔۔ چاکلیٹس اور گجرے بکھرے پڑے تھے۔۔۔
لیکن بو کاٹا کی تھاپ پر موت کا رقص ہنوز جاری تھا!!!





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved