تازہ ترین  

کرکٹ کے شائقین کے لیے اچھی خبر۔۔۔ انٹرنیشنل میچز پاکستان میں کھیلے جانے کا اعلان ہوگیا۔۔۔جانیے
    |     6 months ago     |    سپورٹس

کرکٹ کے شائقین کے لیے اچھی خبر۔۔۔ انٹرنیشنل میچز پاکستان میں کھیلے جانے کا اعلان ہوگیا۔۔۔جانیے

ڈان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آکری 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ اس خبر سے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق پاکستان میں کھیلے جانے والے آخری 8 میچز میں سے 3 لاہور اور 5 کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاحی میچ 14 فروری کو دفاعی چیمپئنز اسلام آباد یونائیٹڈ اور چھٹی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق 14 میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، 4 ابوظہبی میں واقع شیخ زید اسٹیڈییم اور 8 میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ کا ماننا ہے کہ ایچ بی ایل کی مدد سے پاکستان سپر لیگ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے کا ایک راستہ ہے‘۔ پی سی بی کے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'مقامی حکام کے تعاون سے کراچی اور لاہور میں 8 میچ منعقد کرکے پی سی بی ایک مرتبہ پھر دنیا کو ثابت کر دے گی کہ دنیا کے کسی اور حصے کی طرح پاکستان بھی بین الاقوامی کرکٹ کے لیے محفوظ مقام ہے‘۔







Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved