تازہ ترین  

دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا سام سنگ فون اب پاکستان میں دستیاب۔۔۔تفصیلات جانیے
    |     5 months ago     |    سائنس و ٹیکنالوجی
سام سنگ نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 9 (2018) پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ جنوبی کورین کمپنی نے رواں سال 11 اکتوبر کو یہ فون چین میں متعارف اور فروخت کے لیے پیش کیا، لگ بھگ ڈھائی ماہ بعد اب یہ پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔ فیچرز کے لحاظ سے تو یہ ایک مڈرینج فون ہے جس کی سب سے خاص چیز بیک پر 4 کیمروں کی موجودگی ہے۔ ڈان نیوز پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ سام سنگ نے کسی فون کے بیک پر اتنے زیادہ کیمرے دیئے ہیں بلکہ یہ اتنے بیک کیمروں والا دنیا کا پہلا فون ہے۔ بیک پر موجود 4 میں سے ہر کیمرہ دوسرے سے مختلف ہے۔

الٹرا وائیڈ اینگل سنسر کی مدد سے صارفین کسی منظر کا 120 ڈگری ویو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اے نائن صارفین کو تصویر کھینچنے کے بعد پس منظر کو دھندلانے میں مدد دیتا ہے جسے لائیو فوکس کا نام دیا گیا ہے۔ ٹیلی فوٹو لینس کے ذریعے اس فون میں زیادہ تفصیلی تصاویر زومنگ کی مدد سے لی جاسکتی ہیں، یہ ڈیوائس 2x آپٹیکل زوم کو سپورٹ کرتی ہے، یعنی فوٹو کوالٹی کو خراب کیے بغیر اوریجنسل تصویر کی ہاف ودتھ اور ہائیٹ کاٹی جاسکتی ہے۔

جہاں تک 24 میگا پکسل مین سنسر کی بات ہے تو یہ سام سنگ کے دیگر کیمروں کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ ان کیمروں سے ہٹ کر فون کے دیگر فیچرز میں اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 3800 ایم اے ایچ بیٹری اور 128 جی بی اسٹوریج قابل ذکر ہیں۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی فون میں دیا گیا ہے جس سے اسٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس فون میں فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ میں موجود ہے جبکہ 6.3 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے بھی دیا گیا ہے۔

اس فون میں فاسٹ چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ بھی دی گئی ہے اور یہ پاکستان میں 99 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جو کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگا ہے جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی بتائی جارہی ہے۔





Comments


There is no Comments to display at the moment.



فیس بک پیج


اہم خبریں

تازہ ترین کالم / مضامین


نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved