ڈسکہ سرکل میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ شہری عدم تحفظ کا شکار
 
ڈسکہ(محمدامین رضا مغل) سرکل بھرمیں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ڈاکوﺅں نے اہم شاہراہوں پر گھنٹوں ناکہ لگاکر راہ گیروں کو لوٹنا معمول بنا لیا سرکل انچارج ڈی ایس پی شاہد نواز وڑائچ کی عدم توجہی کے باعث سرکل بھرمیں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوگیا ہے مسلح ڈاکوﺅں نے اہم شاہراہوں پر ناکہ لگاکر راہ گیروں کو لوٹنا معمول بنالیا ہے مگر سرکل انچارج کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی گزشتہ روز افشاں روڈ کا صفدر علی بٹ موضع دھدو بسراءسے محفل سے فارغ ہوکر گھر کی طرف آرہاتھاجب وہ بھٹی کالونی کے قریب پہنچاتوا س کو ناکہ لگائے کھڑے مسلح ڈاکوﺅں نے روک لیا اور ا س سے نقدی ‘موبائل فونز اور کیمرہ چھین لیا اور پاس کھیتوں میں بیٹھا دیا اور اسی دوران مسلح ڈاکوﺅں نے متعدد راہ گیروں سے نقدی ‘موبائل فونز ودیگرسامان چھین لیا پولیس کو کال کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی ڈاکو آرام سے واردات


ملک میں سیاسی کشمکش کا فائدہ کون اٹھائے گا۔؟
 
میری یہ تحریر پڑھنے والوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان میں ایک طویل عرصے سے دو بڑی سیاسی جماعتیں یکے بعددیگرے حکومت کرتی چلی آرہی ہیں کبھی پاکستان مسلم لیگ ن تو کبھی پاکستان پیپلزپارٹی لیکن 2018کے انتخابات کے بعد ایک تیسری جماعت پاکستان تحریک انصاف ان دونوں بڑی جماعتوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اقتدار میں آگئی ،جس کے بارے میں اس وقت کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں یہ سوالات پہلے تو کچھ اس قسم کے تھے کہ تحریک انصاف آئی ہے یا لائی گئی ہے ؟ جبکہ اب موجودہ عوامی یا تجزیاتی لوگوں کے سوالات کچھ یوں ہیں کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرپائے گی یا نہیں ؟ کیونکہ جس انداز میں تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل عوام میں جو امید کے دیئے جلائے تھے وہ اقتدار ملنے کے بعد سے لیکر اب تک اپنی لو کو کھونے لگے ہیں اور ایسا محسوس ہوتاہے کہ زراسی تیز ہواچلی تو کہیں یہ چراغ بجھ ہی نہ جائیں ،خیر ان تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اس ملک کی دو


ڈسکہ سرکل میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ شہری عدم تحفظ کا شکار
 
ڈسکہ(محمدامین رضا مغل) سرکل بھرمیں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ڈاکوﺅں نے اہم شاہراہوں پر گھنٹوں ناکہ لگاکر راہ گیروں کو لوٹنا معمول بنا لیا سرکل انچارج ڈی ایس پی شاہد نواز وڑائچ کی عدم توجہی کے باعث سرکل بھرمیں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوگیا ہے مسلح ڈاکوﺅں نے اہم شاہراہوں پر ناکہ لگاکر راہ گیروں کو لوٹنا معمول بنالیا ہے مگر سرکل انچارج کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی گزشتہ روز افشاں روڈ کا صفدر علی بٹ موضع دھدو بسراءسے محفل سے فارغ ہوکر گھر کی طرف آرہاتھاجب وہ بھٹی کالونی کے قریب پہنچاتوا س کو ناکہ لگائے کھڑے مسلح ڈاکوﺅں نے روک لیا اور ا س سے نقدی ‘موبائل فونز اور کیمرہ چھین لیا اور پاس کھیتوں میں بیٹھا دیا اور اسی دوران مسلح ڈاکوﺅں نے متعدد راہ گیروں سے نقدی ‘موبائل فونز ودیگرسامان چھین لیا پولیس کو کال کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی ڈاکو آرام سے واردات


رشوت ستانی سے پاک پاکستان ۔۔۔ تحریر : احسن رشید ۔ لاہور
 
ایک دفعہ امیر المومینین حضرت عمر ین عبدالعزیز ریاست کے ا’مور نمٹانے کے اپنے گھر آئے اور آرام کرنے کے لئے لیٹے ہی تھے کہ بیوی نے غمگین لہجے میں کہا کہ امیر المومینین اگلے ہفتے عید آرہی ہے بچہ نئی پوشاک کے لئے بہت بے چین ہے ابھی روتے ہوئے سویا ہے حضرت عمر بن عبدالعزیز نے سر جھکا کر فرمایا تمھیں تو معلوم ہے مجھے سو درہم ماہوار ملتے ہیں جس میں گھر کا خرچہ بمشکل پورا ہوتا ہے ۔حضرت عمر بن عبدالعزیز کی بیوی نے کہا وہ تو میں سمجھتی ہوں لیکن آپ بیت المال سے قرض لے لیں جس پر آپ نے فرمایا کہ بیت المال تو صرف فقیروںیتیموں مسکینوں کا حق ہے اور میں تو صرف اس کا امین ہوں ۔بیوی بولی بے شک میرے سرتاج یہ سچ ہے مگر بچہ تو نا سمجھ ہے اس کے آنسو نہیں دیکھے جاتے جس پر حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا کہ اگر تمھارے پاس کوئی چیز ہے تو اسے فروخت کردو بچے کی خوشی پوری ہوجائے گی ۔بیوی نے جواب دیا امیر المومینین میرے تمام زیورات آپ نے بیت المال میں جمع کرادیئ


میں کملی جوگن ہو جاؤں
 
میں کملی جوگن ہو جاؤں لوں عشق کے گھنگھرو پہن پیا تیرا دن چڑھے میرا دن نکھرے لوں تعویز ایسا باندھ پیا تیری آااہ نکلے، میرا دَم نکلے لوں دل سے دل کو جوڑ پیا تیری مہک اُترے گُلاب بن کر لوں خوشبو اُس کی اوڑھ پیا تری باتوں کی مِٹھاس ایسی لوں پی اُن کو گھول پیا ترےعشق میں جو نا رنگ پاؤں لوں دل کو خود ہی توڑ پیا سمت کسی اور نجو آنکھ اُٹھے لوں آنکھیں اپنی پھوڑ پیا تری گلیوں کی میں خاک بنوں لوں ہستی اپنی رول پیا....! 


گھی شکر اور مکھن لگانا (طنزومزاح)
 
لسی،مکھن اور گھی شکر کا پنجاب میں اتنا ہی احترام کیا جاتا ہے جتنا کہ ہندو دھرم میں گائو ماتا یا دھرتی ماتا کا کیا جاتا ہے،ہمارے ہاں مکھن کھانے اور’’ لگانے‘‘کے علاوہ دیہی علاقوں میں بچوں کا نام بھی’’ مکھن ‘‘رکھنے کے کام آتاہے۔مکھن نام رکھنے سے شادی سے قبل تو کوئی مسئلہ درپیش نہیں آتا مگر شادی کے بعد یہ نام اس لئے مسئلہ کا باعث بن جاتا کہ ہمارے ہاں اکثر خواتین اپنے خاوند کو نام سے نہیں پکارتیں،چونکہ ہمارے ہاں دیہی اور سیدھی سادھی خواتین براہ راست خاوند کا نام لینا معیوب خیال کرتیں ہیں تو کبھی لسی میں مکھن کو دیکھ لیتیں تو نام لینے کی بجائے کہتی ہیں کہ دیکھو لسی میں منے کے ابا(مکھن) تیر رہے ہیں۔یا لسی میں سے گڑیا کے ابو(مکھن) کو نکال کر گرم گرم روٹی پر رکھ کے دیتی ہوں،یا پھر گڈو کے ابا(مکھن) کو سالن میں ڈال کر کھانے سے بچے صحت مند رہتے ہیں،اور اگر حاملہ خواتین ننھی کے ابا(مکھن) کو کھائیں تو بچہ توانا اور گورا چٹا پیدا ہوتا ہے


تیرے سنگ دلکش ہے زندگی
 
مہوش احسن سے میری پہلی ملاقات گزشتہ برس آل پاکستان رائٹرز ولفئیر (اپوا) کی منعقدہ عید ملن پارٹی میں ہوئی.مختصر سے تعارف کے بعد انہوں نے مجھے تحفہ پیش کر کے گویا دوستی کی بنیاد رکھ دی. جسکے بعد پے درپے تقریبات میں ان سے ملاقات ہوتی رہی اور انکی شخصیت کے بارے میں بھی جاننے کا موقع ملتا رہا. مہوش احسن معروف کالم نگار, افسانہ نگار اور ریڈیو آر جے ہیں.لیکن وہ خود کو شاعرہ کہلانا زیادہ پسند کرتی ہیں.کیونکہ شاعری سے ان کا لگاؤ بہت زیادہ ہے .اسی لگاؤ اور محنت کی بدولت کم عمری ہی میں انکا پہلا شعری مجموعہ "تیرے سنگ دلکش ہے زندگی" مارکیٹ میں آ چکا ہے . جو شاعرانہ ذوق رکھنے والے افراد کے لئے یقیناً ایک بیش بہا تحفے کی مانند ہے. مہوش احسن خوبصورت انسان ہونے کے ساتھ خوش اخلاق اور خوشگفتار بھی ہیں.اور صاف گو شخصیت ہیں .انکے ساتھ رہتے ہوے میں نے ایک خاص بات محسوس کی ہے کہ یہ لڑکی زیادہ دیر خاموش نہیں رہ سکتی. جس وجہ سے وہ ہر محفل میں جان محفل بنی ن


تیری رہبری کا سوال ہے۔۔۔
 
''معاف کیجیے گا۔۔۔ میں یہ جاب نہیں کر سکتی۔۔۔۔میرا ضمیر ابھی زندہ ہے'' ڈینٹل کلینک کا سی ای او ہکا بکا رہ گیا۔۔۔ڈاکٹر ماہین ایک لاکھ تنخواہ کی آفر ٹھکرا کر جا چکی تھی۔۔ ۔۔۔۔ بی ڈی ایس کے بعد ماہین کا ہاؤس جاب مکمل ہوے ابھی دو ماہ ہی ہوے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب وہ نوکری کی تلاش میں تھی ہاں ساتھ ساتھ ایف سی پی ایس پارٹ ون کی تیاری بھی زورو شور سے جاری تھی۔ اسی دوران اس نے اخبار میں ضرورت براۓ ڈینٹسٹ کا اشتہار دیکھا۔ کلینک سرگودھا میں تھا جب کہ ماہین اٹک کی رہائشی تھی۔ اس نے کال کر کے ساری تفصیلات حاصل کر لیں۔ وہ نا صرف سیلری پیکج اچھا دے رہے تھے بلکہ ان کے پاس رہائش کا بھی معقول انتظام تھا۔ آپشن اچھا لگا اور اس نے جاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سی وی میل کر دی۔ اب تو جب بھی لیپ ٹاپ کھولنا ہوتا وہ سب سے پہلے میل چیک کرتی کہ شائد کہیں جاب کا سندیسہ آیا ہو۔ آخر کار اس کی امید بر آئی اور ایک دن یونہی بے دلی سے میل چیک کرتے ہوے اس کی آنکھی


ہمارے جذبے بلند ہیں اور ہم پاک فوج کے سنگ ہیں،بھارت کو پہلا سرپرائز مل گیا ہے ،شوبز شخصیات
 
وطن عزیز کی سلامتی کیلئے جان بھی قربان ہے ،بھارت کو پہلا سرپرائز مل گیا ہے ،ثناء نور ،اجمل ملک،بھارت کو ابھی اور کفارہ دا کرنا پڑے گا اسے اور سرپرائز بھی ملے گا،فرح ناز لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی حدود میں بھارتی فضائیہ کی دراندازی پر پاکستان شوبز شخصیات کا ردوعمل۔تفصیلات کے مطابق امن کے ازلی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے شوبز شخصیات بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،اداکارہ ماہ نو ر کا کہنا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،اداکار وگلو کارہ میگھا نے بھی ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مودی کا جب دل کرتا ہے بن ویزے کے پاکستان آتا ہے اور دعوت کھا کر واپس بھارت جاکے پاکستا ن سے بدلہ لینے کی باتیں کرتا ہے مودی سرکار یہ جان لے کہ پوری پاکستانی قوم پاک آرمی کے ساتھ ہے ،پروڈیوسر ورائٹر باؤ اصغر علی نے کہا کہ مودی سرکار امن کا ازلی دشمن ہے اب بھی نریندر مودی انتخابات جیتنے کی دھن میں خطے کے امن کے درپے ہے اور ہماری پاک فوج نے


عظیم نعمت کان کی صحت کا خیال بھی رکھیں!
 
اللہ تعالیٰ کی عطاء کردہ نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت کان ہے ۔حواس خمسہ یعنی ہاتھ ،ناک،آنکھ،زبان اور کان میں سے کان بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ہمارے دماغ کو ملنے والے تمام پیغامات،اطلاعات ،معلومات کا تقریبا23 فیصد حصہ کانوں کے ذریعے ہم تک پہنچتا ہے ۔سب سے پہلے آواز کی لہریں کان کے بیرونی حصہ میں داخل ہو کر اس حصے کی نالی سے گزر کر پردہ سے ٹکراتی ہیں، پھر یہ کان میں وسطی حصے میں موجود ہڈیوں سے باری باری ٹکراتی ہیں ۔آواز کی لہریں سماعت کے عضو، گانٹھ یا گرہ سے ٹکراتی ہوئی دماغ تک پہنچتی ہیں۔وہاں دماغ انہیں ڈی کوڈ کرتے ہوئے ،معنی، دیتا ہے کہ یہ آواز کس طرف یا سمت سے؟ کس چیز کی آواز ہے؟ اس آواز کا مطلب کیا ہے؟ معنی کیا ہے؟ کان ایک حسی عضو ہے جو آوازسنتا ہے اور یہ نہ صرف آواز کو سنتا ہے بلکہ جسم کو متوازن حالت میں رکھنے میں بھی بڑا کام سرانجام دیتا ہے۔ ہر جاندار کے دو کان ہوتے ہیں، ایک دائیں طرف ایک بائیں طرف اس سے آواز کی سمت اور م


فری لانسنگ کیا ہے اور بطور فری لانسر گھر بیٹھے کس طرح پیسے کمائے جاسکتے ہیں ؟
 
What is freelancing? How to make money as a home based freelancer. آپ نے فری لانسنگ کا لفظ یقینا کئی بار سنا ہوگا اور ہوسکتا ہے آپ میں سے بہت سے احباب بطور فری لانسر کام کر رہے ہوں گے لیکن جو احباب اس حوالے سے جاننے کے خواہشمند ہیں میری یہ تحریر ان کے لیے تحفہ ہے۔ آپکی بات ڈاٹ کام کی جانب سے ایک نیا سلسلہ ( آئیے گھر بیٹھے بغیر انویسٹمنٹ کے پیسے کمائیں) Let's earn money at home with no investment. شروع کیا جارہا ہے اور یہ اس سلسلے کی پہلی تحریر ہے۔ اس سلسلے کو شروع کرنے کا مقصد تیز ترین انٹرنیٹ کے دور میں گھر بیٹھے پیسے کمانے کے لیے ٹپس فراہم کرنا یے۔ سوشل میڈیا پر روزانہ کئی کئی گھنٹے ضائع کرنے کی بجائے اس وقت کو قیمتی بنانے کے لیے یہ سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ اور اس سلسلے میں بھرپور کوشش ہوگی کہ ہفتے میں تین یا چار تحریریں ضرور شیئر کی جائیں تاکہ دلچسپی رکھنے والے احباب اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور مرد و خواتین گھر بیٹھے ہر مہینے معقول آمدنی کماسکیں۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا چاہ


ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ، چیمپئن شپ کا افتتاح ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر طار ق محمود نے کیا
 
لودھراں ( جمال خان سے ) ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمود نے کیا ۔ ان کے ہمراہ فرینڈز گروپ کے چیئرمین ظفر خان ، ہاشم علی ، علاؤالدین یوسف ، سید تنویر عاشق بخاری اور جمشید مجید بھی ساتھ تھے ۔ ڈی ایس او طارق محمود نے بیٹ کے ساتھ شارٹ کھیل کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی دو میچز کے فیصلے ۔ رائزنگ سٹار اور داتا ہجویری کا میچ نیو اسٹیڈیم لودھراں میں کھیلا گیا ۔ داتا ہجویری نے پہلے کھیلتے ہوئے 212رنز بنائے ۔حاجی ناصر نواز نے تین وکٹ حاصل کیں ۔ جواب میں رائزنگ سٹار نے ہدف بآسانی بنا لیا ۔ حاجی ناصر نواز نے 80،سید عمران شاہ بخاری نے40اور شان نے 30رنز بنائے ۔ حاجی ناصر مین آف دی میچ قرار ۔ دوسرا میچ پرنس کرکٹ کلب اور ڈیسنٹ کرکٹ کلب کے درمیان ترین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ۔ پرنس کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پرنس کرکٹ کلب نے 233


فیس بک پیج

مقبول ترین

تعارف / انٹرویو

آج کے کالم و مضامین

اہم خبریں

نیوز چینلز
قومی اخبارات
اردو ویب سائٹیں

ویڈیوز
اشتہارات

آپکی بات ڈاٹ کام آپ کی اپنی ویب سائٹ ہے ، ہمارے ساتھ رہنے کا شکریہ
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ آپکی بات محفوظ ہیں۔
Copyright © 2018 apkibat. All Rights Reserved